زرداری نے کونسا گناہ کر دیا کہ وہ گرفتار ہونگے ،رحمن ملک
اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما رحمن ملک نے کہاہے کہ آنے والے وقت میں بھارت خطے میں مسائل پیدا کرسکتا ہے ، مودی پاکستان دوستی کا خواہاں ہوتا تو وزیراعظم کو حلف برداری تقریب میں بلاتا، حکومت کو پانچ سال پورے کرنے چاہئیں ،حکومت مدت پوری کرے تو جمہوریت مضبوط ہوگی ۔ فیصل مسجد میں نماز کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رحمن ملک نے کہا کہ شہداءاور ان کے اہلخانہ کو خراج تحسین پیش کرتا ہو۔ انہوںنے کہاکہ مودی اور بھارتی فوج کے ظلم کی مذمت کرتے ہوئے دنیا کی توجہ کشمیر پر دلانا چاہتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ سری لنکا میں مسلمانوں کیخلاف مودی ڈاکٹرائن چل رہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ زرداری نے کونسا گناہ کر دیا کہ وہ گرفتار ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ مودی پاکستان دوستی کا خواہاں ہوتا تو وزیراعظم کو حلف برداری تقریب میں بلاتا۔ انہوںنے کہاکہ دعا ہے ملک میں مہنگائی میں کمی آئے،عید کے موقع پر کوئی منفی بات نہیں کروں گا ۔ انہوںنے کہاکہ۔انہوںنے کہاکہ اربوں کی منی لانڈرنگ سے بات شروع ہوئی تین کروڑ پر ختم ہوئی۔ انہوںنے کہاکہ تین کروڑ کا زرداری نے گنا بیچا تھا ،منی لانڈرنگ کہاں سے آ گئی؟
رحمن ملک