ڈبلیو ایس ایس پی کا عید الفطر آپر یشن مکمل ، 2637ٹن سے زائد کچرا اٹھا یا گیا
پشاور(سٹی رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور نے عیدالفطر کی خصوصی صفائی آپریشن کے دوران شہر اور ملحقہ علاقوں سے تین دنوں میں 2637.71 ٹن کچرا اور کوڑا کرکٹ اٹھایا، عید کے تینوں دنوں عملہ صفائی اور انتظامی افسران ڈیوٹی پر موجود رہے جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ خود آپریشن کی نگرانی کرتے رہے، انہوں نے عید کے تینوں ڈبلیو ایس ایس پی حدودمیں واقع 43 یونین کونسلوں کے مختلف علاقوں کے دورے کئے صفائی اور فراہمی آب کی صورتحال کا جائزہ لیا، عملہ فراہمی آب بھی ڈیوٹی انجام دیتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق فقیر آباد، بشیر آباد، دلہ زاک روڈ،ہشتنگری گورنمنٹ کالج چوک، ملک آباد، پچگی اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل زون اے سے 104 ٹریپس میں 698.395 ٹن، گلبہار، سرکلر روڈ، لاھوری گیٹ، نشترآباد، آفریدو گھڑی، شاہین مسلم ٹاون ، اشرف روڈ، منڈابیری ،یکہ توت ، کوہاٹی اور دیگر زون بی کے علاقوں سے 299 ٹریپ میں 1204.125 ٹن، نوتھیہ، دانش آباد اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل زون سی سے 95 ٹریپ میں 426.67 ٹن جبکہ راحت آباد، تہکال اور ملحقہ علاقوں پر مشتمل زون ڈی سے 69 ٹریپس میں 308.52 گندگی اور کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا۔ عید کے پہلے روز مجموعی طور 550.795 ، دوسرے روز 1223.83 اور تیسرے روز 863.085 ٹن کوڑا کرکٹ اٹھایا گیا روزانہ کی بنیاد پر اوسطاً تقریباً 880 ٹن کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگایا گیا جو معمول کے دوران اٹھائے جانےوالے کوڑا کرکٹ سے کہیںزیادہ ہے۔ عید کے تینوں دنوں میں شکایات سیل بھی فعال رہا جس میں موصول ہونے والی شکایات پر فوری کارروائی کی گئی،شکایات درج کرنے کے لیئے 1334کی ہاٹ لائین کے علاوہ چیف ایگزیکٹیو ڈبلیو ایس ایس پی کا وٹس ایپ نمبر اور سوشل میڈیا پر بھی عوامی شکایات سنی گئی اور فوری کاروائی بھی کی گئی۔ مجموعی طور پر عید کے تینوں روز شہریوں کی جانب سے 50چھوٹی بڑی شکایات موصول ہوئیں جن کو حل کرنے کی شرح 100فیصد رہی۔ عملہ دن اور شام کی شفٹوں میں فرائض انجام دیتا رہا، نالیوں پر بھی توجہ مرکوز رکھی گئی جہاں کہیں سے نالیوں کی بندش کی شکایت ملتی رہا وہاں فوری کارروائی کی گئی، عارضی ٹرانسفر سٹیشنوں پر سپرے کیا گیا اور چوانا ڈالا گیا۔ سید ظفر علی شاہ نے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو عید کے موقع پر صاف اور ستھرا اور ماحول کی فراہمی کے لئے عملے نے عید فیلڈ میںگزاری، دن رات محنت کرتے ہوئے شہریوں کو ہر قسم سہولیات فراہم کیں اور شہر کو کوڑا کرکٹ سے صاف رکھا گیا۔انہوں نے کہا کہ عید کے دنوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عملے کی حوصلہ افزائی کی جائے گی جبکہ جن اہلکاروں بشمول منیجمنٹ نے فرائیض کی ادائیگی میں غفلت اور لا پرواہی کا مظاہرہ کیا ہے ان کے خلاف مروجہ قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے چیف ایگزیکٹیو نے غیر حاضر سٹاف کی تفصیلات زونل منیجرز اور جی ایم ایچ آر سے طلب کر لیں ہیں۔ یاد رہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی نے لازمی خدمات کے قانون کے تحت عید کے تینوں روزعملہ صفائی اور فراہمی آب کے ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کیں تھیں جبکہ عید الفطر کے تینوں روز شہر میں صفائی صورتحال کو برقرا ر رکھنے کے لیئے سینیئر مینیجمنٹ بشمول جی ایم آپریشنز، زونل منیجرز، منیجرز اور دیگر سینیئر منیجمنٹ کی خصوصی ڈیوٹیاں بھی لگائی گئی تھیں۔ زونل منیجمنٹ سٹاف کو خصوصی طور پر چیف ایگزیکٹیو کی جانب سے خصوصی احکامات جاری کئے گئے تھے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کے دائرہ اختیار کے اندر آنے والے تمام شاہراہوں،روڈ، گلیوں، کنٹینر منیجمنٹ، عارضی طور پر بناے گئے ٹرانسفر سٹیشنز، مساجد کے اردگرد کے علاقہ میں صفائی کو مکمل طور پر یقینی بنایا جائے جبکہ شہری آبادی کو پانی کی سپلائی مقررہ اوقات کارمیں بلا تعطل یقینی بنائی جائے۔