تحصیل پبی ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں درجنوں زخمی

تحصیل پبی ،ٹریفک کے مختلف حادثات میں درجنوں زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پبی ( نما ئندہ پاکستان) تحصیل پبی اورجی ٹی روڈپر موٹر سائیکلوں کے مختلف حادثات میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔زخمیوں کو میان راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی پہنچا ئیں جہاں پر ہسپتال کے ایم ایس علی اصغر نے ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتال میں خصو صی انتظا مات کئے تھے اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیو ٹیاں لگا ئی تھیں جو زخمیوں کو بر وقت طبی امداد دیتے رہے تفصیلات کے مطابق عید کے گزشتہ تین دنوں میں اب تک میان راشد حسین شہید میمو ریل ہسپتال پبی کے ا یمرجنسی میں موٹرسائیکل حاد ثات میں زخمی ہونے والے در جنوںافراد کو زخمی اور شدید زخمی حالت میں پہنچایا گیاجس میں زائد موٹر سائیکلوں پر سوارافراد شا مل تھے شد ید زخمیوں کوپشاورریفر کیا گیا ہسپتال کے ایم ایس علی اصغر نے ایمر جنسی سے نمٹنے کے لئے ہسپتال میں خصو صی انتظا مات کئے تھے اور ڈاکٹروں کے ساتھ ساتھ پیرا میڈیکل سٹاف کی ڈیو ٹیاں لگا ئی جس کی وجہ سے زخمیوں کو کسی قسم کی مشکل کا سا منا نہ کر پڑ ا