چارسدہ ،رمضان میں امن وامان برقرار رکھنے پر پولیس کو خراج تحسین
چارسدہ (بیو رو رپورٹ) رمضان المبارک میں قانون کی بالادستی قائم رکھنے اور چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی روک تھام پر تاجر اتحاد حق پرست گروپ کا ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنر کو خراج تحسین ۔ ضلع میں امن و امان کی بہتری اور قانون کی حکمرانی کےلئے ریاستی اداروں سے مکمل تعاون کرینگے ۔ لعل محمد لعل ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر اتحاد حق پرست گروپ کا اجلاس زیر صدارت صدر لعل محمد منعقد ہوا۔ اجلاس میں کابینہ کے دیگر اراکین میاں مفرق شاہ ، میاں رحم باچا، امداد اللہ ، ضیا ءالدین ، فیض الرحمان ، فضل ربی ، ناصر خان ، وزیر محمد ، روح الامین باچا، حاجی گل ، بشیر خان ، ارشاد، ارشد خان ، ناصر اور دیگر نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ضلع چارسدہ میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور رمضان المبارک میں قانون کی حکمرانی قائم کرنے ،چاند رات پر ہوائی فائرنگ کی مکمل روک تھام اور ٹریفک کے بہترین انتظامات پر ڈی پی او چارسدہ عرفان اللہ خان اور دیگر پولیس افسران کو خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں اس امر پر بھی خوشی کا اظہار کیا گیا کہ اس رمضان المبارک اور عید کے تینوں روز رہزنی اور ڈکیتی سمیت کوئی بڑا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چارسدہ عدیل شاہ کو بھی رمضان المبارک کے دوران سرکاری نرخوں پربیشتر معیاری اشےائے خورد و نوش کی فراہمی یقینی بنانے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن کی طرف سے رمضان سستا بازار کو خوش آئند قرار دیا گیا مگر اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بعض بااثر تاجر وں نے رمضان سستا بازار ناکام بنانے کی سازش کی ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر اتحاد حق پر ست گروپ قانون کی بالادستی کےلئے ڈسٹرکٹ ایڈ منسٹریشن اور پولیس سے مکمل تعاون کریگی ۔