باڑہ ،فائرنگ سے خاتون زخمی ،ملزم فرار

باڑہ ،فائرنگ سے خاتون زخمی ،ملزم فرار

  



باڑہ (نمائندہ پاکستان)باڑہ تحصیل کے علاقے خوڑ ملگے سڑک پر فا ئرنگ سے ایک خاتون زخمی ہوگئی ۔ جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ جبکہ ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ خاتون کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہیں ۔ مسمی دریا باڑہ عبور کر رہی تھی ۔ کہ اس پر مالگے سڑک پر نامعلوم ملزم نے فائرنگ کر دی ۔جس وہ بری طرح زخمی ہوگئی ۔ جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا کہ ان کو دو گولیا لگی تھی ۔ جو اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔۔ اس کا تعلق قوم کمرخیل سے ہے ۔ جو سیل بدین کی زوجہ ہے ۔ ان کی عمر ساٹھ سے اوپر ہے ۔ فائرنگ کی وجہ اب تک معلوم نہ ہوسکی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر