نوشہرہ ،لنڈا بازار میں آتشزدگی ،سینکڑوں کیبن خاکستر
نوشہرہ (بےورورپورٹ )نوشہرہ کے علاقے رسالپور میں واقع لنڈہ بازار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے کیبن کو اپنی لپیٹ میں لے لی جس سے سینکڑو ں کیبن جل کر خاکستر ہوگئے کروڑوں روپے کا نقصان ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی 1122، کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور، پی ایف ، نوشہرہ کینٹ کے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالی۔ تفصیلات کے مطابق رسالپور صدر بازار میں واقع لنڈہ بازار میں جمعرات کی شام اچانک ایک کیبن میں آگ بھڑک اٹھی جس نے آنا فانا پورے بازار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقعے کی اطلاع پر 1122، کنٹونمنٹ بورڈ رسالپور، پی ایف ، نوشہرہ کینٹ کے فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئے اور دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالی۔ آگ لگنے کے واقعے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا۔ متاثرین نے حکومت سے مالی امداد کی اپیل کی ہے۔