وادی تیراہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 18افرادشدید زخمی
باڑہ( نمائندہ پاکستان )وادی تیراہ میں گاڑی کھائی میں گرنے سے 18افرادشدید زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پشاور ہسپتال منتقل کر دیئے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ضلع خیبر تحصیل باڑہ کی دورافتاہ علاقہ وادی تیراہ میدان دواتوائے کے مقام پر قبیلہ اکاخیل رسول جان مارکیٹ کے رہائشی تیراہ میدان کو سیر کرنے گئے تھے جوکہ واپسی پر دواتوئے کے مقام پر تیز رفتاری کی وجہ سے گاڑی نمبر (C5962)گہری کھائی میں گرگئی جس کی نتیجے میں 18 افراد زخمی ہوگئے جن میں کئی افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے اور تمام زخمیوں کو پشاور کے مختلف ہسپتالوں میں طبعی امداد کےلئے منتقل کردیئے واقعے کے بعد حلقہ پی کے 107 پی ٹی ائی امیدوار زبیرافریدی موقع پر ہسپتال پہنچ گئے زخمیوں کی عیادت کی اور اپنے طرف سے مکمل تعاوں کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔