شہید ایف سی اہلکاروں کا تعلق سبی اور لکی مروت سے تھا،آئی ایس پی آر

شہید ایف سی اہلکاروں کا تعلق سبی اور لکی مروت سے تھا،آئی ایس پی آر

  



راولپنڈی (آ ئی این پی)عید کی ڈیوٹی پر مامور ایف سی کی پٹرولنگ ٹیم پر دہشت گردوں کے حملہ میں 2ایف سی اہلکار شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی طرف سے جاری بیان کے مطابق شہید ہونےوالے جوانوں میں سپاہی یار محمد اور سپاہی مہتاب خان شامل ہیں۔ 23سالہ سپاہی یار محمد کا تعلق بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقہ کچھ سے جبکہ 19سالہ مہتاب خان کا تعلق لکی مروت سے تھا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

ا

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...