چاند کا معاملہ دینی ہے، اسے علمائے کرام پر چھوڑ دینا چاہیے، گورنر سندھ

چاند کا معاملہ دینی ہے، اسے علمائے کرام پر چھوڑ دینا چاہیے، گورنر سندھ

  



کراچی (آ ئی این پی)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں پہلے چاند نظر آنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، یہ دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑنا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے تمام پاکستانیوں کوعید کی مبارکبادی۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے رواں سال کوشش کی کہ ایک عید ہو مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا مگر آئندہ سال سے پورا ملک ایک ساتھ عید منائے گا، کافی عرصے سے خیبرپختونخواہ میں عید اور رمضان کا چاند پہلے نظر آجاتا ہے، یہ ایک دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑ دینا چاہیے۔

گورنر سندھ

مزید : پشاورصفحہ آخر