پسماندہ علاقے غیر قانونی اسلحے کا گڑھ،پولیس آپریشن کارروائیوں پرسوالیہ نشان

پسماندہ علاقے غیر قانونی اسلحے کا گڑھ،پولیس آپریشن کارروائیوں پرسوالیہ ...

  



ملتان (وقائع نگار)صوبائی حکومت اور ضلعی پولیس کی عدم توجہی کے باعث جلال پور پیر والا کے پسماندہ علاقے میں خون کی ہولی کھیلنا کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔جس کو تاحال نہ روکا جاسکا ہے۔ذرائع کے مطابق جلال پور پیر والا کے علاقے میں سیمت ضلع کے دیگر پسماندہ علاقوں میں سال کے کسی نہ کسی مہینے میں قتل وغارت کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔ عوامی رائے سے معلوم ہوا ہے دور دراز کے ان علاقوں میں زیادہ ترقتل کے پیچھے آشر باد مقامی سیاستدانوں کی ہوتی ہے۔حکومت اور پولیس تاحال ان کے تدارک کے ٹھوس اقدامات نہیں کیئے۔جسکی وجہ خون کی ہولی کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں عید کے روز دس افراد کے قتل اور سولہ افراد کے زخمی ہونے کے باوجود وزیراعلی پنجاب۔ائی جی پنجاب سمیت صوبہ کے ارباب اختیار جلال پور پیر والا نہ پہنچ سکے۔اور غم زدہ خاندانون کے سر ہاتھ رکھنے اور انکے دکھ درد میں شریک ہونے کی بجائے اپنی عید کی خوشیوں میں مشغول رہے۔جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت ارباب اختیار کے اس رویوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

پول

مزید : صفحہ اول


loading...