جلالپور میں 10قتل، ڈی ایس پی سرکل، ایس ایچ او تھانہ صدرمعطل

جلالپور میں 10قتل، ڈی ایس پی سرکل، ایس ایچ او تھانہ صدرمعطل

  



ملتان (وقائع نگار) عید کے روز دیرینہ دشمنی کی بنیاد پر جلالپور پیر والا کے علاقے میں 10افراد قتل کیے گئے ہیں اس ہولناک واقعہ کا ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او صدر جلالپور انسپکٹرمحمد صادق کو فوری طور پر معطل کردیا جبکہ ڈی ایس پی سرکل جلالپور جام سلیم کو آئی جی پنجاب کیپٹن(ر) عارف نواز خان نے معطل کر دیا ۔ترجمان کے مطابق واقعہ میں 20نامزد اور 05نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعہ 7ATAکو بھی شامل کیا گیا ہے پولیس نے واقعہ میں ملوث 08ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ جاری ہیں جن کو جلد ہی گرفتار کر لیا جائے گا۔آر پی او نے دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے 06ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جن میں سی آئی اے ملتان بھی شامل ہے انہوں ملزمان کی گرفتاری کے لئے 24گھنٹے کا وقت دیا ہے لوکیٹر اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ پر بھجوائی گئی ہیں۔امن امان کے قیام کے لئے تمام دستیاب زرائع استعمال میں لائے جا رہے ہیں پولیس کے اعلیٰ افسران موقع پر موجود رہیں گے

مزید : صفحہ اول


loading...