ملزموں کی گرفتاریاں،امدادی پیکج،جلالپور واقعہ، لوگوں کو وزیراعلی،آئی جی کا انتظار

ملزموں کی گرفتاریاں،امدادی پیکج،جلالپور واقعہ، لوگوں کو وزیراعلی،آئی جی ...

  



ملتان (وقائع نگار)ضلع ملتان کی تحصیل جلال پور پیر والا میں عید کے روز دس افراد کے قتل اور 17افراد کے زخمی ہونے کے باوجود وزیراعلی پنجاب۔ آئی جی پنجاب سمیت صوبہ کے ارباب اختیار جلال پور پیر والا نہ پہنچ سکے۔اور غم زدہ خاندانون کے سر ہاتھ رکھنے اور انکے دکھ درد میں شریک ہونے کی بجائے اپنی عید کی خوشیوں میں مشغول رہے۔جس پر عوامی و سماجی حلقوں نے وزیر اعلی پنجاب سمیت ارباب اختیار کے اس رویوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔انہوں نے کہاکہ صرف نوٹس لینے سے مسائل حل نہیں ہوئے۔ جلال پور پیر والہ میں دیرینہ دشمنی کے نتیجے میں دو گروپوں کی فائرنگ کے دوران ہونے والی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں چار راہگیر اور تین بچے بھی زخمی ہوگئے۔جن کو طبی امداد دی جارہی ہے۔واضح رہے مذکورہ راہگیر بھی عید نماز پڑھ کر آپ ے اپنے گھروں کی جانب جا جارہے تھے جو کہ مسلح گروپوں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہوئے۔جلال پور پیر والا میں عیدکے روز ہونے والے اندوہنک واقعہ کے بعد علاقے میں خوف و ہراس کی فضا بدستور قائم ہے۔جبکہ اتنے بڑے سانحے کے بعد مقامی پولیس حرکت میں اچکی ہے۔واضح رہے پولیس نے امن وامان کی صورت حال قائم رکھنے کیلئے دریائی راستوں پر عارضی چوکیاں قائم کردیں ہیں۔تاکہ ہنگامی صورت پر کے پیش نظر حالات پر قابو پایا جا سکے۔علاوہ ازیں آئی جی کی ہدایت کی روشنی میں جلال پور پیر والا کے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیئے جارہے ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...