آئی جی پنجاب کی ہنگامی ویڈیو لنک کانفرنس جلالپور واقعہ پر تفصیلی بریفنگ‘ ایس ایس پی آپریشنز‘ ایس پی صدر ملتان سے جواب طلب ‘ 7دن میں جرائم پیشہ عناصر کو انجام تک پہنچانے کا حکم

آئی جی پنجاب کی ہنگامی ویڈیو لنک کانفرنس جلالپور واقعہ پر تفصیلی بریفنگ‘ ...

  



ملتان(وقائع نگار) آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے جلال پور پیروالہ واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ایک ہنگامی ویڈیو لنک کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ہے۔جس میں ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب کے علاوہ آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان سمیت ملتان پولیس کے سینئر افسران شریک ہوئے۔ آئی جی پنجاب کا عید کے روز ہلاکتوں کے واقعہ پر اظہار برہمی کیا۔آئی جی پنجاب کا ڈی ایس پی جلال پور کی معطلی جبکہ سی پی او ملتان، ایس ایس پی آپریشنز ملتان اور ایس پی صدر ملتان سے ایکسپلینیشن (جواب طلبی آر پی او بتائیں اب تک ملزمان کے خلاف کیا اقدامات کئے گئے ہیں۔جبکہ آر پی او ملتان نے آئی جی پنجاب کو صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے اٹھ ملزمان کو گرفتار کر لیاہے۔ دریں اثناء آئی جی پنجاب نے آر پی او ملتان اور سی پی او ملتان کو 48 گھنٹے میں تمام ملزمان کی گرفتاری کا الٹی میٹم دے دیا۔اور کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آر پی او خود پولیس اقدامات کی نگرانی کریں۔علاقہ میں کشیدگی کے خاتمے اور صورت حال کو کنٹرول میں رکھنے کے لیے سی پی او خود فیلڈ میں رہیں۔علاقہ میں امن و امان کو یقینی بنانے کیلیے جاں بحق ہونے والوں کی آخری رسومات تک عارضی پولیس چوکی قائم کی جائے۔اس پورے علاقہ میں کومبنگ آپریشنز کئے جائیں اور 7 دن میں تمام جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ آئی جی پنجاب کا ذمہ داران کے تعین کے لیے انٹرنل اکاونٹبلٹی ٹیم کو ملتان پہنچے کا حکم۔ انٹر اکاونٹبلٹی ٹیم مقام و مرتبہ کا لحاظ کئے بغیر غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف محکمانہ کاروائی یقینی بنائے۔

کانفرنس

مزید : صفحہ اول


loading...