مقتول ممتاز عرف کالا جعفر کارانا قاسم نون گروپ سے تعلق، زمینوں پرقبضوں میں اہم کردار

مقتول ممتاز عرف کالا جعفر کارانا قاسم نون گروپ سے تعلق، زمینوں پرقبضوں میں ...

  



ملتان (وقائع نگار)جلال پور پیر والا میں قتل ہونے والا ممتاز عرف کالا جعفر کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ مقتول کا تعلق حکومتی ممبر قومی اسمبلی رانا قاسم نون گروپ سے ہے جبکہ ماضی میں کالا جعفر مسلم لیگ نون کی رہنما نغمہ مستاق کے ساتھ ہوا کرتا تھا۔جبکہ علاقہ مکینوں کے مطابق ممتاز عرف کالا جعفر کھیتی باڑی سمیت ٹرانسپورٹر بھی تھا لیکن اس کے ساتھ ساتھ سیاسی سرپرستی میں زمینوں پر قبضہ کرنے اور چھڑوانے میں بھی مبینہ طور پر ملوث رہا ہے ہے اس کے علاوہ وہ مقامی پولیس کا مددگار بھی تھا ملزمان کو چھڑوانے نے اور پکڑوانے میں بھی اہم کردار ادا کیا کرتا تھا تھا کالا جعفر کا 11 سالہ بیٹا عصمت اللہ ال بھی اپنے والد کے ساتھ گزشتہ روز مارا گیا ہے۔سوگواران میں 2بیٹے اور2بیٹیاں اوربیوہ شامل ہیں۔

مزید : صفحہ اول


loading...