وزیر بلد یات شہرام خان ترکئی کا عیدالفطر پر صوابی میں رونما ہونے والے واقعات پر نوٹس

وزیر بلد یات شہرام خان ترکئی کا عیدالفطر پر صوابی میں رونما ہونے والے واقعات ...

  



پشاور (سٹی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے وزیر بلدیات شہرام خان ترکئی نے عید الفطر پر صوابی میں کشتی ڈوبنے کے واقعے پر اظہار افسوس اور کالو خان کے جنگلات میں لگی آگ نہ بجھانے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی دکھ اور افسوس ہے سیاحتی مقام کنڈل پر تمام تر حفاظتی اقدامات کیے جائیں اور ریسکیو عملے کی موجودگی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ سیاحوں کو سہولیات فراہمی کے ساتھ ان کی جانوں کی حفاظت بھی ضروری ہے جس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں صوبائی وزیر بلدیات کی صوابی نے کڑامار جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے متعلقہ محکمے کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی اور ڈی جی ریسکیو 1122 کو ہدایت کی کہ ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ ادارے قیمتی درختوں اور جنگلی حیات کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں

مزید : پشاورصفحہ آخر