الیکشن کمیشن قبائلی اضلاع میں صوبائی الیکشن کو شفاف بنائے، شفیق آفریدی

الیکشن کمیشن قبائلی اضلاع میں صوبائی الیکشن کو شفاف بنائے، شفیق آفریدی

  



باڑہ(نمائندہ پاکستان)الیکشن کمیشن قبائلی اضلاع میں صوبائی الیکشن کو شفاف بنائے موجودہ ایم این اے ترقیاتی منصوبوں کو صوبائی الیکشن کا حصہ بنارہا ہے پی کے 107 کے عوامی مسائل حل کرنے میں موجووہ ایم این اے کوئی دلچسپی نہیں لیے رہے ہیں منتخب ہوکر علاقے کی پسماندگی ختم کروں گا۔شفیق افریدیضلع خیبرتحصیل باڑہ حلقہ پی کے107 کے ازاد امیدوارشفیق افریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ موجودہ ایم این اے کے پاس علاقے کی مسائل کیلئے کوئی حل نہیں ہے علاقے میں عوام آپنے مسائل کی حل کیلئے در در کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں مسمار گھروں کی سروے میں سفارش, کرپشن پہلے سے زیادہ ہے غریب لوگ کا نہ کوئی سفارش ہے اور نہ ان کے ساتھ پیسہ ہے صحت انصاف کارڈ کو الیکشن کمپیئن میں بطور رشوت استعمال کر رہے ہیں اور سیاسی مخالفوں کیساتھ امتیازی سلوک کیا جا رہاہے مختلف محکموں پر دباو ڈالا جا رہا ہے کہ میرے بغیر کسی ترقیاتی سکیم کو علاقے میں نہیں کرنا جو کہ ایک ڈکٹیٹر شپ ہے انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ NA 44 کے ایم این اے جو ائین کے آرٹیکل 62,63 پر بالکل پورا نہیں اترتا کیونکہ جھوٹ،کرپشن,قومی تعصب اور مختلف قسم کے سنگین الزامات ہے اس لئے ان کیخلاف فوری ایکشن لے.اور ان کے چاہتے کنڈیڈیٹ pk 107 کو بھی ناہل قراردیا جائے۔کیونکہ حلقہ کے عوام نے ایک سالہ کارکردگی دیکھ لی جس میں اپنی حالت کو شاہانہ طرز تک پہنچایالیکن عوام مصیبتوں میں رل گئے ہیں.اور تعلیم،صحت جیسے بنیادی سہولتوں کیلئے ترس رہے ہیں۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...