ڈیرہ،خواتین کے تنازعہ پر 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا

ڈیرہ،خواتین کے تنازعہ پر 1 شخص زندگی کی بازی ہار گیا

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ)لنڈاشریف میں خواتین کے تنازعے پرچارافراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،گومل یونیورسٹی پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدودمیں لنڈاشریف میں چارافراد نے خواتین کے تنازعے پرمحمداسلم ولد فرید سکنہ لنڈاشریف کو آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کردیااورموقع سے فرارہوگئے۔ گومل یونیورسٹی پولیس نے خدابخش بلوچ کی رپورٹ پر قتل کی دفعہ کے تحت اس واقعے کی دعویداری الٰہی بخش ولد سوناخان، ابراہیم، رمضان ولد مٹھوبلوچ سکنائے لنڈاشریف سمیت ایک نامعلوم ملزم کے خلاف کی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...