زندگی بہت قیمتی ہے صرف وقت گزارنے کیلئے نہیں، عبدالقدیر اعوان

زندگی بہت قیمتی ہے صرف وقت گزارنے کیلئے نہیں، عبدالقدیر اعوان

  



پشاور (سٹی رپورٹر) تنظیم الاخوان پاکستان نے کہا ہے کہ زندگی محض گزارنے کے لیے نہیں بلکہ اس کا ایک ایک لمحہ بہت قیمتی ہے اورجو لمحہ جو گھڑی گزر گئی وہ لوٹ کر نہیں آئے گی جبکہ ہم ان سانسوں کے بدلے آخرت خرید رہے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر عبدالقدیر اعوان نے گزشتہ روزجمعتہ المبارک کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان اور چرند پرند کی زندگی میں بڑا فرق یہ ہونا چاہیے کہ انسان ہر قدم اللہ کریم کے لیے اور اس کی رضا کے لیے اُٹھنا چاہیے جبکہ ہمیں اسلام بھلائی کا درس دیتا ہے اور یہ سب محض اللہ کی رضا کے لیے ہے ہر وہ کام زیادتی ہے جس کے نہ کرنے کا حکم آپ ﷺ نے فرمایا انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیا کے سارے کام کرنے ہیں لیکن بلکل اسی طرح جس طرح کشتی پانی میں رہتی ہے لیکن پانی کو اپنے اندر نہیں آنے دیتے ہمیں بھی دنیا کو دل میں اترنے نہیں دینا چاہیے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ موجودہ حکومت عملی اقدامات کرتے ہوئے عام آدمی کا آسانی کے لیے اسباب پیدا کرے جس سے وہ طبقہ سکھ کا سانس لے جو اس وقت مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے جبکہ کوئی بھی آسانی اور راحت حاصل کرنے کے لیے جو قانون بھی اس کو لاگو کیا جائے اور بغیر کسی دباؤ کے فیصلے کیے جائیں تا کہ ملک میں ہر قسم کی غیر ضروری مہنگائی کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر