عیدالاضحی اور محرم الحرام کے پیشگی اعلان پر شوکت یوسفزئی کا فواد چوہدری سے شدید احتجاج
پشاور (سٹی رپورٹر) وزیر اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسفزئی نے فواد چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر عید الاضحی اور محرم الحرام کے پیشگی اعلان کے کے حوالے سے ٹویٹ پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ فواد چوہدری کو آج کے دن ٹویٹ نہیں کرنا چاہئے تھا وزیر موصوف اپنی وزارت میں کافی محنت کر رہے ہیں مگر ان کا اعلان مناسب نہیں تھا انہوں نے کہا کہ ہم نے عید کا اعلان کیا جبکہ چاند سارے پاکستان نے دیکھا ہر بار خیبرپختونخوا میں تین تین عیدیں مناتے ہیں پہلی بار اس مسئلہ کو سنجیدہ لیا گیا اختلافات کو ختم کرنے کیلئے انا اور زاتی مسائل الگ کر کے مل بیٹھنا ہو گا انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ خیبر پختونخوا میں چاند تنازعہ کے حل کے لیے قابل عمل تجویز یہ ہے کہ وزرات سائنس اورمرکزی رویت ہلال کمیٹی خیبر پختون خوا کے جید علماء سے مذاکرت کریں پاکستان کے اندر عیدالضحی اور محرم الحرام پر کبھی اختلاف نہیں رہا صرف رمضان اور عیدالفطر پر مسئلہ ہوتا ہے