پشاور، عید پر انوکھا گدھا سواری ٹرپ، بچے سو روپے میں سو سالہ عمارتوں کی سیر کرتے رہے

پشاور، عید پر انوکھا گدھا سواری ٹرپ، بچے سو روپے میں سو سالہ عمارتوں کی سیر ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر) بچوں نے عیدی سمیٹی تو اسے ٹھکانے لگانے مقامی سطح پر سجائے گئے عید میلوں میں جا پہنچے، پشاور شہر کی تاریخی تحصیل گورگٹھڑی میں سڑک کنارے گھوڑوں اور گدھوں کی سواری بچوں کو ایسی پسند ا?ئی کہ ساری عیدی لٹا دی گئی گدھے کی سواری کو بڑے تو سزا جیسا سمجھتے ہیں لیکن بچے اس سواری پر اپنی عید کی جمع پونجی لٹانے میں مصروف رہے جس سے عید کے دنوں میں بھی مزدوری پر نکلے محنت کشوں کی چاندی ہو جاتی ہیں، تحصیل گورگھٹری کی سیر کیلئے دوسرے ممالک سے سیاح ا?تے ہیں عید کے دونوں میں یہاں تاریخی میلہ لگتا ہے جہاں بچے گدھا سواری کے تفریحی ٹرپ میں سو روپے جمع کروا کر ہیری ٹیج ٹڑیل، سو سالہ تاریخی عمارتیں دیکھتے ہیں اس دوران بچے گدھوں کی شاہی سواری کا لطف بھی اٹھاتے ہیں حالیہ مہنگائی نے اس تاریخی میلے کو بھی متاثر کیا ہے یہاں عیدی خرچ کرنے والے بچوں کو مہنگائی کا اندازہ ہوتا ہے جب گھوڑ اور گدھا سواری پر گزشتہ سال کی نسبت پچاس روپے کی نسبت سو روپے دینے پڑتے ہیں

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...