اے این پی کا مہنگائی کیخلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان
صوابی(بیورورپورٹ) عوامی نیشنل پارٹی صوبہ خیبر پختونخوا نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔ اس سلسلے میں اتوار 9جون کی صبح دس بجے صوابی کی امن چوک میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ صوبائی صدر ایمل ولی خان کی قیادت میں کیا جائیگا۔اس سلسلے میں ضلعی صدر حاجی آمان اللہ خان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ مہنگائی اور معاشی ابتر صورتحال کے خلاف بھر پور انداز میں مظاہرہ کیا جائیگا اس موقع پر صوبائی صدر ایمل ولی خان اور دیگر رہنما خصوصی خطاب کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک میں بد ترین مہنگائی اور معاشی بحران سے غریب عوام تنگ آچکے ہیں ضلعی صدر حاجی آمان اللہ خان، ضلعی ناظم حاجی محمد زاہد، تحصیل صدر رزڑ محمد اشفاق خان ایڈوکیٹ، ضلعی نائب صدر حاجی غلام حقانی، سابق صوبائی صدر ملگری استاذان ملک گوہر زمان اور دیگر نے اے این پی ضلع بھر کے کارکنوں اور عوام سے اس احتجاجی مظاہرے میں بھر پور شرکت کی اپیل کی ہے#