محکمہ صحت خیبر پختونخوا ہ کے سیاحوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے: ڈاکٹر ہشام انعااللہ

محکمہ صحت خیبر پختونخوا ہ کے سیاحوں کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے: ڈاکٹر ہشام ...

  



پشاور(سٹاف رپورٹر)وزیر صحت خیبر پختونخوا ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان کی خصوصی ہدایات پر خیبر پختون خواہ کے تمام سیاحتی مراکز پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے اور کسی بھی قسم کی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لئے فوری تیار ہے۔ ڈی ایچ او ایبٹ آباد، مانسہرہ، چترال اور سوات کلام اور دیگر کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی کہ آنے والے سیاحوں کو خوش آمدید کہا جائے اور تمام سیاحتی مقام پر ہیلتھ یونٹ کی ٹیم کی موجودگی ڈاکٹرز، سٹاف اور ادویات کے ساتھ یقینی بنائی جائے۔ اس کے ساتھ ساتھ وزیر صحت کی ہدایات پر تمام بیسک ہیلتھ یونٹز اور دیگر صحت کے مراکز کو 24 گھنٹے کھلے رہنے کی ہدایات جاری کیں اور تمام ڈی ایچ و ایم ایس صاحبان کو ہدایات جاری کیں کہ عید کے دنوں میں ڈاکٹرز اور اسٹاف کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے اور کسی قسم کی غفلت نہ برتی جائے۔ وزیر صحت کی ہدایت پر محکمہ صحت نے پہلی دفعہ ایمبولینس موبائل یونٹس کے ساتھ ساتھ موٹرسائیکل موبائل یونٹس کا بھی آغاز کیا جو عید کے دنوں کے دوران پٹرولنگ کے عمل میں مشغول ہوں گے اور خدانخواستہ روڈ پر آنے والے حادثات پر فوری طبی امداد مہیا کریں گے. وزیر صحت کا اس موقع پر کہنا تھا کہ عید کے دنوں میں سیاحوں کی رش کی وجہ سے روڈ پر زیادہ تر ٹریفک بلاک رہتی ہے اور ایمبولینس کی فراہمی میں مشکلات درپیش آتی ہیں اور ایسے مواقعوں پر موٹرسائیکل کی مدد سے حادثات کی جگہ پر پہنچنے میں آسانی میسر آتی ہے۔ وزیر صحت کا مزید کہنا تھا کہ آنے والے سیاح کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں محکمہ صحت کی جانب سے جاری کیے گئے نمبرز پر فوری اطلاع کریں محکمہ صحت کا عملہ آپ کی خدمت کے لیے 24 گھنٹے میسر ہے۔ وزیر صحت کی ہدایات پر ناران کاغان ایٹ آباد نتھیاگلی ایوبیہ سوات کلام شوگران چترال جھیل سیف الملوک بابوسر ٹاپ اور دیگر تمام سیاحتی مراکز کے ساتھ ساتھ روڈز پر محکمہ صحت کے موبائل یونٹ ڈاکٹرز اور اسٹاف کے ساتھ موجود ہے اور آنے والے سیاحوں کی مدد کے لیے مختلف بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ وزیر صحت کی ہدایات پر تمام ڈی ایچ او صاحبان فیلڈ میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں، وزیر صحت کی ہدایات پر تمام سیاحتی مقام جہاں پر آکسیجن کی کمی کا سامنا ہو سکتا ہے جن میں جھیل سیف الملوک بابوسرٹاپ وغیرہ شامل ہیں وہاں پر آکسیجن سلنڈر مہیا کردیئے گئے ہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے جاسکے۔ وزیرصحت تمام سہولیات کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور اس بات کا عزم رکھتے ہیں کہ آنے والے تمام سیاح ہمارے مہمان ہیں اور ان کی خدمت میں کسی قسم کی کمی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید : صفحہ اول


loading...