کے پی کے میں پہلے چاند نظر آنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، عمران اسماعیل

کے پی کے میں پہلے چاند نظر آنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، عمران اسماعیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر) گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخواہ میں پہلے چاند نظر آنے کا سلسلہ بہت پرانا ہے، یہ دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑنا چاہیئے۔نمازِ عید کی ادائیگی کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے تمام پاکستانیوں کوعید کی مبارکبادی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے رواں سال کوشش کی کہ ایک عید ہو مگر ایسا ممکن نہیں ہوسکا مگر آئندہ سال سے پورا ملک ایک ساتھ عید منائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کافی عرصے سے خیبرپختونخواہ میں عید اور رمضان کا چاند پہلے نظر آجاتا ہے، یہ ایک دینی معاملہ ہے جسے علمائے کرام پر چھوڑ دینا چاہیے۔گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان اس وقت کڑے امتحان سے گزررہاہے، وزیراعظم اوران کی فنانشل ٹیم پاکستان کیلئے محنت کر رہے ہیں اور جلد اس کے ثمرات قوم کو نظر بھی آئیں گے۔اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ ہمیں قائداعظم کے افکارکا پرچارکرنا اور ملک کو مشکلات سے نکالنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرناچاہئیں۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے عید کے موقع پر بلدیاتی ملازمین کو تنخواہ ادا نہیں کی جو بہت بڑا ظلم ہے۔