شہریوں کا عیدپر شدید گرمی سے براحال،سورج آگ برساتا رہا

شہریوں کا عیدپر شدید گرمی سے براحال،سورج آگ برساتا رہا

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی عید کے تینوں روزحبس اور شدید گرمی سے شہریوں کا براحال ہوگیا۔سورج آگ برساتا رہا۔دن کے اوقات میں سمندری ہوائیں بند ہونے سے شہر میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔آج (ہفتہ کو) بھی شدید گرمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی عید کے تینوں دن شدید گرمی کی لیپٹ میں رہا۔گرمی شدت سے شہری نڈھال ہوگئے۔عید کے پہلے روز سمندری ہوائیں بند ہونے اور ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے گرمی کی شدت بھی بڑھ گئی تھی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق عید ے پہلے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی تک ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 60 فیصد ہونے کی وجہ سے گرمی شدت 42 ڈگری سینٹی گرید تک محسوس ہوتی رہی۔اسی طرح عید کے دوسرے شہر میں شدید گرمی پڑی۔جمعرات کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیااور ہوا میں نمی کا تناسب زیادہ ہونے کی وجہ سے شہر میں گرمی کی شدت 44 ڈگری محسوس کی گئی جبکہ حبس سے جسم پر پسینہ آتا رہا۔عید کے تیسرے روز بھی شہر میں شدید گرمی پڑی زیادہ سے زیادہ درجہ 39 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا جس کے باعث جمعہ شہر میں حبس اور شدید گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو صبح کے اوقات میں سمندری بند ہوئی اور ہوا میں نمی کا تناسب 65 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک محسوس کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کئی روز تک شہر میں گرمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر


loading...