نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں،، حلیم عادل شیخ

نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں،، حلیم عادل شیخ

  



کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے عادل ہاؤس کراچی پر کارکنوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیپلزپارٹی اور نواز لیگ کو عوام کی کوئی فکر نہیں ہوتی وہ صرف اپنے لئے سیاست کرکے کماتے ہیں اس وقت تحریک چلانی کی باتیں عوام کے حقوق حاصل کرنے کے لئے نہیں بلکہ احتساب کے عمل سے بچنے کے لئے کر رہے ہیں۔ نئے پاکستان میں کرپشن کی کوئی گنجائش نہیں ہے جنہوں نے ماضی میں کرپشن کی ہے ان کو کڑا احتساب جاری رہے گا۔ پیپلزپارٹی نے سندھ کو تباہ کر دیا ہے بلاول زرداری سندھ کی عوام کو بچانے کے بجائے اپنے کرپٹ لوگوں کا بچانا چاہتے ہیں۔ تحریک کی باتیں ان کے منہ سے اچھی نہیں لگتی، عوام سب جان چکی ہے کوئی بھی ان کا ساتھ نہیں دیگا۔ پیپلزپارٹی کی سندھ میں کرپشن سندھ کا بچہ بچہ جانتا ہے جو کبھی نہیں بھلائی جا سکتی ہے۔ سندھ میں ایڈز وبائی صورت اختیار کر چکا ہے لیکن پیپلزپارٹی کو سندھ کی عوام کی کوئی فکر نہیں ہے ان کو اپنے ابا کو بچانا ہے۔ سندھ کی اسپتالوں میں دوائیاں ناپید ہوچکی ہیں اسکول تباہ حالی کا شکار ہیں محکمہ بلدیات میں کرپشن میں راج ہے نہ پانی ہے نہ سڑکیں ہیں کراچی سمیت پوری سندھ کو پیپلزپارٹی کی حکومت نے گٹرستان بنا دیا ہے اب سندھ کی عوام ان کرپٹ حکمرانوں کو مزید برداشت نہیں کر سکتی ان کے جانے کے دن قریب آچکے ہیں۔ سندھ میں کرپشن کے خلاف تحریک چلانے جارہے ہیں عوام کے ساتھ ملکر ان کرپٹ حکمرانوں کے بے نقاب کریں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر