اوکاڑہ،مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جھلس کر جاں بحق،9 زخمی
اوکاڑہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)اوکاڑہ میں مسافر وین کوآگ لگ گئی ،جس کے نتیجے میں 2 افرادجھلس کرجاں بحق جبکہ 9 زخمی ہو گئے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اوکاڑہ میں جی ٹی روڈپرگیمبرکے قریب وین کوآگ لگ گئی جس میں 2 افراد جھلس کر جاں بحق اور 9 زخمی ہو گئے،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔