بھکر میں مسافر بس اور ٹرالر میں تصادم،دو خواتین سمیت5افراد جاں بحق،20زخمی
بھکر(ڈیلی پاکستان آن لائن)بھکر میں مسافر بس اور ٹرالر کے تصادم میں دو خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر بس کراچی سے مانسہرہ جا رہی تھی کہ بھکرایم ایم روڈ فاضل اڈاکے قریب ٹرالر سے ٹکرا گئی ،حادثے میں 5افراد جاں بحق اور 20زخمی ہو گئے ، جاں بحق ہونے والو ں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں، حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں، جاں بحق اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔