سری لنکا کیخلاف میچ منسوخ ہونے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گرین شرٹس کو انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے اہم مشورہ دیدیا

سری لنکا کیخلاف میچ منسوخ ہونے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گرین شرٹس ...
سری لنکا کیخلاف میچ منسوخ ہونے کے بعد سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے گرین شرٹس کو انگلینڈ کیخلاف میچ کیلئے اہم مشورہ دیدیا

  



برسٹل(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے آسٹریلیا کے خلاف ورلڈکپ کے میچ میں گرین شرٹس کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اپنی وکٹیں بچا کر رکھنی ہوں گی، بڑ ا ٹوٹل کرتے ہوئے وکٹیں بچا کر رکھنی ہوں گی ۔ 

جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کے خلاف میچ بہت اہم ہے، بولرز اُسی صورت میں رنز کا دفاع کر سکیں گے جب رنز  سکور بورڈ پر ہوں گے۔

وسیم اکرم نے سری لنکا کے خلاف بارش کی نذر ہونے والے میچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ موسم کسی کے ہاتھ میں نہیں ہوتا اور انگلینڈ کا موسم ہمیشہ اسی طرح رہتا ہے۔ سوشل میڈیا پر پاکستان ٹیم کی پرفارمنس کو 92 ورلڈ کپ کی پرفارمنس سے موازنہ کرنے اور قیاس آرائیوں پر کہناتھاکہ  دعا ہے ویسا ہی نتیجہ ہو اور پاکستان ورلڈکپ جیت جائے۔

یاد رہے کہ 92 ورلڈکپ میں بھی پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز سے ہارا تھا اور اُس ٹورنامنٹ میں بھی گرین شرٹس کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا تھا۔

مزید : کھیل