سری لنکا کیخلاف میچ نہ ہونے پر پاکستانی کپتان سرفرازاحمد مایوس ہوگئے کیونکہ ۔ ۔ ۔

سری لنکا کیخلاف میچ نہ ہونے پر پاکستانی کپتان سرفرازاحمد مایوس ہوگئے کیونکہ ...
سری لنکا کیخلاف میچ نہ ہونے پر پاکستانی کپتان سرفرازاحمد مایوس ہوگئے کیونکہ ۔ ۔ ۔

  



برسٹل (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد کاکہنا ہے کہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کے باعث متاثر ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن ٹیم کا مورال بہت اچھا ہے اور ہم ٹورنامنٹ کے بقیہ چھ میچز جیتنا چاہتے ہیں،  ایک میچ جیتنے اور ایک میچ بارش سے متاثر ہونے سے ہم کسی خوش فہمی میں مبتلانہیں ہیں، ہم اگلے 6 میچز جیتنا چاہتے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں  سرفرازاحمد کا کہنا تھا کہ اس وقت ٹیم کا ماحول بہت اچھا ہے اور تمام لڑکے ٹورنامنٹ میں کچھ کرنا چاہتے ہیں،،بارش کی وجہ سے میچ منسوخ ہونے سے مایوسی ہوئی لیکن بارش بھی کھیل کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کسی بھی طرح ریلکس نہیں ہیں اور اگلے میچوں میں مزید اچھی کارکردگی دکھائیں گے،ابھی تین دن باقی ہیں کوشش کریں گے کہ اچھی تیاری کے ساتھ جائیں، آسٹریلیا دونوں میچ جیتی ہوئی ہے اس لے دفاعی چیمپئن کے خلاف اچھی کارکردگی دکھا کر وننگ نوٹ کے ساتھ روایتی حریف بھارت کا مقابلہ کرنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستانی ٹیم ہفتے کو بس کے ذریعے ٹاونٹن جائے گی جہاں سمرسٹ کاؤنٹی گراونڈ میں پاکستان کا پہلا پریکٹس سیشن اتوار کو دوپہر دو بجے ہو گا۔

مزید : کھیل