شمالی وزیرستان میں شہید کیپٹن عارف کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

شمالی وزیرستان میں شہید کیپٹن عارف کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا ...
شمالی وزیرستان میں شہید کیپٹن عارف کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کردی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لکی مروت (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن عارف کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کردی گئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید کیپٹن عارف کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کےساتھ ادا کردی گئی، نماز جنازہ شہیدکیپٹن عارف کے آبائی علاقے تاجہ زئی لکی مروت میں اداکی گئی جس میں کورکمانڈر پشاور،اعلیٰ فوجی افسرا ن اور اہل علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔شہید کیپٹن عارف کو فوجی اعزاز کیساتھ آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔
جبکہ نائب حوالدارظہیراحمدکاجسدخاکی ان کے آبائی گاؤں پہنچادیاگیا ،شہیدنائب حوالدارظہیراحمدکاتعلق چکوال کے نواحی گاؤں پیپلی سے تھا،نائب حوالدار ظہیراحمدکی نمازجنازہ شام 4 بجے ادا کی جائےگی۔

واضح رہے کہ شمالی وزیر ستان کے علاقے خار کمر میں دہشت گردوں کے بارودی سرنگ دھماکے میں پاک فوج کے تین افسران اور ایک جوان شہید ہوگئے تھے۔