حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کاعذاب ابھی شروع ہواہے،بجٹ کے بعدمہنگائی کا سونامی آئے گا،احسن اقبال

حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کاعذاب ابھی شروع ہواہے،بجٹ کے بعدمہنگائی کا ...
حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کاعذاب ابھی شروع ہواہے،بجٹ کے بعدمہنگائی کا سونامی آئے گا،احسن اقبال

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ غیرسنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بنتی جارہی ہے، حکومتی پالیسیوں سے مہنگائی کاعذاب ابھی شروع ہواہے،بجٹ کے بعدمہنگائی کا سونامی آئے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے پاکستان کی معاشی خودمختاری کو سر نڈر کر دیا ہے،آئی ایم ایف پیکج کی شرائط غریبوں کاہی نہیں متوسط طبقہ کا بھی حشر نشر کر دیں گی،ان کا کہنا تھا کہ 10ماہ میں ڈیویلیشن سے 3 کھرب سے زائد قرضوں کا بوجھ ڈالا جا چکا ہے،ہر پاکستانی کی گردن پر ڈیویلیویشن نے 16ہزارروپے کا قرضہ چڑھا دیا ہے،انہوں نے کہا کہ پچھلے 10ماہ میں ہر پاکستانی 30 فیصد غریب ہو چکا ہے،پاکستان کی معیشت کی مالیت 315 ارب ڈالر سے کم ہوکر 260 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ایک کروڑ سے زائد لوگ 10ماہ میں بےروزگارہو چکے ہیں،نااہل،ناتجربہ کار،نا سمجھ اورغیرسنجیدہ حکومت ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن گئی ہے،عوام کو ریلیف تو درکنار ان سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...