بھارتی سیکیورٹی فورسز نے عید پر پاکستان رینجرز کو تحفہ دیدیا

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے عید پر پاکستان رینجرز کو تحفہ دیدیا
بھارتی سیکیورٹی فورسز نے عید پر پاکستان رینجرز کو تحفہ دیدیا

  



لاہور(کرائم رپورٹر)بھارتی بارڈرسکیورٹی فورس کی جانب سے واہگہ بارڈر پر عید الفطر کے موقع پر پاکستان رینجرز کو مٹھائی کا تحفہ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے پاکستان رینجرز پنجاب کو عید الفطر پر مٹھائی کا تحفہ دیا گیا،واہگہ بارڈر پر مٹھائی کا تحفہ بی ایس ایف کی جانب سے رینجرز حکام کے حوالے کیا گیا، بی ایس ایف اور رینجرز کے ونگ کمانڈرز نے مصافحہ کیا اور عید کی مبارکباد بھی دی۔یاد رہے کہ ہراہم تہوار کے موقع پردونوں فورسزمیں مٹھائیوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...