افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،ملکی اداروں کیخلاف ہزارہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،صمصام بخاری

افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،ملکی اداروں کیخلاف ہزارہ ...
افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،ملکی اداروں کیخلاف ہزارہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،صمصام بخاری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت صمصام بخاری نے کہا ہے کہ افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،جواں اور افسر بلاتفریق جانیں قربان کررہے ہیں ،ملکی اداروں کیخلاف ہزارہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب صمصام بخاری نے کہاہے کہ بارودی سرنگیں بچھانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،عید پر کوئٹہ و شمالی وزیرستان میں دہشتگردی قابل مذمت ہے ،ملکی اداروں کیخلاف ہزارہ سرائی کرنے والوں کو شرم آنی چاہئے ،صوبائی وزیر نے کہاکہ ہرمحب وطن شہری پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑاہے،اپوزیشن جماعتیں حکومت کیساتھ قومی امور پرایک پیج پر آئیں کیونکہ ملکی تحفظ و دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ،انہوں نے کہاکہ دھرتی ماں پر بیٹوں کی قربانیوں کا سلسلہ جاری ہے ،افواج پاکستان دفاع وطن کی نئی تاریخ رقم کررہی ہے ،جواں اور افسر بلاتفریق جانیں قربان کررہے ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...