صوابی ،ٹریفک حادثے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن فی میل شبنم شیریں سمیت 3 افراد جاں بحق

صوابی ،ٹریفک حادثے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن فی میل شبنم شیریں سمیت 3 افراد جاں ...
صوابی ،ٹریفک حادثے میں ڈائریکٹر ایجوکیشن فی میل شبنم شیریں سمیت 3 افراد جاں بحق

  



صوابی (ڈیلی پاکستان آن لائن)صوابی کے قریب موٹروے پر ٹریفک حادثے میں ڈائریکٹر ایجوکیش فی میل شبنم شیریں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صوابی کے قریب موٹر وے پر ٹریفک حادثہ میں 3 افرادجاں بحق ہو گئے،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اورجاں بحق افراد کی لاشیں لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور منتقل کردی گئیں،ترجمان ہسپتال کے مطابق جاں بحق افراد میں ڈائریکٹر ایجوکیشن فی میل شبنم شیریں بھی شامل ہیں۔

مزید : علاقائی /خیبرپختون خواہ /صوابی


loading...