اب گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بھی پٹرول پمپ پر ادا ہوں گے ؟ ایسی خبرآگئی کہ پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں گے

اب گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بھی پٹرول پمپ پر ادا ہوں گے ؟ ایسی خبرآگئی کہ ...
اب گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس بھی پٹرول پمپ پر ادا ہوں گے ؟ ایسی خبرآگئی کہ پاکستانی حیران پریشان رہ جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(ویب ڈیسک )شہری جس قدر پٹرول(فیول) کا استعمال کرینگے اسی قدر ان کوٹوکن ٹیکس ادا کرنا پڑے گا اورشہریوں کو اس ٹیکس کی ادائیگی پٹرول پمپ پر ہی پٹرول ڈلواتے وقت کرنا ہو گی۔

روزنامہ جنگ کے ایکسائز ذرائع کے مطابق پنجاب میں گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی شرح میں بظاہر اضافہ کرنے کی بجائے ان کے چلنے سے مشروط کی جا رہی ہے اس سے ٹوکن ٹیکس کی مد میں پنجاب حکومت کو موجودہ ٹوکن ٹیکس کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ ٹیکس ملنے کا امکان ہے،محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے اس حوالے سے تجاویز تیار کر کے صوبائی اور وفاقی حکومت کو بھجوا دی ہیں ۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق اس نئے اقدام سے جہاں زیادہ گاڑی چلانے والوں کو زیادہ ٹوکن ٹیکس دینا پڑے گا وہاں گاڑی کے کم استعمال پر ٹوکن ٹیکس کم ادا کرنا پڑے گا،اس کیلئے پٹرول ڈلواتے وقت ہی شہریوں کو فی لٹر پٹرول پر تجویز کردہ ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی کرنا پڑے گی۔

مزید :

بزنس -