دھونی کے گلوز پر بھارتی فوج کا لوگو لیکن کیا بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم فوجی کیپ پہنے گی یا نہیں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا

دھونی کے گلوز پر بھارتی فوج کا لوگو لیکن کیا بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی ...
دھونی کے گلوز پر بھارتی فوج کا لوگو لیکن کیا بھارت کیخلاف میچ میں پاکستانی ٹیم فوجی کیپ پہنے گی یا نہیں؟ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برسٹل (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے فوجی ٹوپیاں پہننے کی کوئی تجویز نہیں ہے، اس حوالے سے بھارتی میڈیا منفی پروپیگنڈا کررہا ہے۔ یادرہے کہ بھارتی کرکٹر دھونی کے کیپنگ گلوز پر بھارتی فوج کا لوگو موجود تھا جسے آئی سی سی نے ہٹانے کی ہدایت کردی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پاکستانی ٹیم کے میڈیا منیجر رضا راشد کا کہنا ہے کہ کھلاڑی اس وقت ورلڈ کپ پر فوکس ہیں اور کسی دوسری جانب نہیں سوچ رہے ہیں۔ کھلاڑیوں سے ٹیم انتظامیہ کی بات ہوئی ہے کپتان سرفراز احمد اور کھلاڑی کوئی ایسا تنازع کھڑا نہیں کرنا چاہتے جس سے لڑکوں کا فوکس میچ سے ہٹے۔ بھارتی میڈیا سولہ جون کے میچ سے قبل ایسی خبریں دے رہا ہے جس سے پاکستانی کھلاڑیوں کو منفی خبروں میں شامل کیا جارہا ہے۔ ہماری فوج ہمارے لئے قابل احترام ہے اور دلوں میں ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ ہم بھارتی کھلاڑیوں والی کوئی ایسی حرکت کریں جس سے منفی تاثر ابھرے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اگر ٹیکنیکل کمیٹی کو اعتراض نہیں ہوگا تو دھونی بقیہ میچوں میں وہی متنازع گلوز استعمال کریں گے۔

مزید :

کھیل -