شمالی وزیرستان حملے میں شہداکاسن کردل خون کے آنسوروتاہے،فوادچودھری

شمالی وزیرستان حملے میں شہداکاسن کردل خون کے آنسوروتاہے،فوادچودھری
شمالی وزیرستان حملے میں شہداکاسن کردل خون کے آنسوروتاہے،فوادچودھری

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان حملے میں شہداکاسن کردل خون کے آنسوروتا ہے،میراشہرجہلم بھی انسداددہشتگردی کی جنگ میں 400 شہدادے چکاہے،شہدا کے خاندانوں کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ جہاں وطن جیتتے ہیں وہاں مائیں ہارتی ہیں،انسداددہشتگردی کی جنگ میں کئی ماؤں کی گودیں اجڑی ہیں،فوادچودھری کا کہنا ہے کہ سابق فاٹااب خیبرپختونخوا کا حصہ ہے، سابق فاٹامیں الیکشن اورباڑکی تنصیب اہم معاملات ہیں۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور