شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی

شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی
شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی

  



گلگت (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیر ستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت آبائی گاوَں حیدر آباد ہنزہ روانہ کر دی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی وزیر ستان میں بارودی سرنگ دھماکے میں شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کر دی گئی،شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کی نماز جنازہ آرمی ہیلی پیڈ جوٹیال میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ،لیفٹیننٹ جنرل شیر افگن اورشہریوں نے شرکت کی،پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے شہید لیفٹیننٹ کرنل راشد کریم بیگ کو سلامی دی،نماز جنازہ کے بعد شہید کی میت آبائی گاوَں حیدر آباد ہنزہ روانہ کر دی گئی۔

مزید : قومی /علاقائی /گلگت بلتستان /گلگت


loading...