پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے گئے

پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے گئے
پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے گئے

  



لاہور(ویب ڈیسک) پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز عوام کے لیے کھول دیئے گئے  جس کا باقاعدہ اعلان وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کیا۔ 

ٹوئٹر پر عثمان بزدار نے بتایا کہ ’’ پنجاب میں مختلف محکموں کے 177 ریسٹ ہاؤسز کو، جو کہ پہلے سرکاری عہدیدار صرف اپنے ذاتی استعمال میں رکھتے تھے، عام عوام کے استعمال کے لئے کھول دیا گیا ہے، اس سےحاصل ہونے والی آمدن سے ناصرف ملحقہ علاقوں کی کمیونٹی ڈویلپمنٹ کےلیے فنڈز جمع ہوں گے بلکہ ریسٹ ہاؤسز کی دیکھ بھال بھی ہو گی!‘‘َ

یاد رہے رواں سال اپریل میں سیاحت کے فروغ اور ترقی سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نجی شعبہ سیاحت کے فروغ کے لیے کردار ادا کرے، سیاحتی زونز کے قیام میں ماحول اور قدرتی حسن کو مد نظر رکھا جائے، ویب سائٹ پر مقامی اور غیر ملکی سیاحوں کے لیے تفصیل دی جائے۔وزیراعظم پاکستان نے کہا تھا کہ حکومت سیاحت کے فروغ کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گی۔

مزید : علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...