بھائی نے اپنی سگی بہن کو بے آبرو کردیا، ملزم گرفتار

بھائی نے اپنی سگی بہن کو بے آبرو کردیا، ملزم گرفتار
 بھائی نے اپنی سگی بہن کو بے آبرو کردیا، ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ (ویب ڈیسک) سیالکوٹ میں ظلم کی انتہا‘ اوباش نوجوان نے سگی بہن کو بے آبرو کر ڈالا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق تھانہ اگوکی کے سیف الرحمنٰ نے اپنی سگی بہن کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ لڑکی کے مطابق اسکا سگا بھائی سیف الرحمنٰ کئی ماہ سے اسے اپنی ہوش کا نشانہ بناتا رہا۔ گزشتہ روز ملزم اس سے زبردستی زیادتی کرنے لگا تو اس نے چیخیں ماریں تو اس کی والدہ اور سیف الرحمنٰ کی بیوی بیڈ روم میں داخل ہو گئیں تو ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہو گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے سیف الرحمنٰ کو گرفتار کر لیا۔

ادھر ڈسکہ میں اوباش نوجوان کی 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی‘ موبائل پر ویڈیو بنا کر 15 لاکھ روپے ہتھیا لئے۔ تھانہ سٹی کے علاقہ ماڈل ٹاؤن سے رہائشی کے 14 سالہ بیٹے کو ان کی دکان کا ملازم بلال چیمہ اپنے ساتھ دوست کی شادی پر لیکر گیا تو وہاں اس نے زیادتی کر کے موبائل پر ویڈیو بنا لی۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔