بنگلہ دیشی وزیراعظم کو لینے کیلئے جانیوالا پائلٹ قطر میں گرفتار کرلیا گیا
دوحہ (ویب ڈیسک) بنگلہ دیشی وزیراعظم حسینہ واجد کو لانے فن لینڈ جانیوالاپائلٹ قطر میں گرفتار کرلیا گیا، جس کے بعد وزیراعظم کولانے کے لیے دوسرا پائلٹ بھیجا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شیخ حسینہ کو فن لینڈ سے لانے کیلئے بغیر پاسپورٹ خصوصی طیارہ اڑانے والے بنگلہ دیشی پائلٹ کو قطر کے امیگریشن حکام نے گرفتار کر لیا ۔سیکرٹری بنگلہ دیش سول ایوی ایشن کے مطابق قطر پہنچنے پر پائلٹ کیپٹن فضل محمد کو معلوم ہوا کہ وہ پاسپورٹ لانا بھول گئے ، ان کا پاسپورٹ دوسری فلائٹ سے قطر بھیج دیا گیا ، جبکہ وزیراعظم شیخ حسینہ کو لانے کیلئے دوسرا پائلٹ فن لینڈ روانہ کر دیا گیا ہے ۔