مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں

مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں
مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اپنے والد سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئی ہیں،مریم نواز کا کوٹ لکھپت جیل آمد پر لیگی کارکنوں نے استقبال کیا اور ان کی گاڑی پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز عید کی چھٹیوں کے باعث مریم نواز اور دیگر اہلخانہ سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات نہیں کر سکے تھے جس پرحکومت کی جانب سے آج انہیں اپنے والد سے ملاقات کیلئے خصوصی اجازت دی گئی ہے، مریم نواز اپنے والد سے ملاقات کیلئے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئیں، کیپٹن صفدر بھی ان کے ہمراہ ہیں،مریم نواز اپنے والد کیلئے گھر سے خصوصی پکوان تیار کرکے لائی ہیں،مریم نواز نے اپنے والد سے ملاقات میں ان کی خیریت دریافت کی ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور


loading...