لیگی رہنما خواجہ آصف نے گرمی کا توڑ نکال لیا، ویڈیو وائرل

لیگی رہنما خواجہ آصف نے گرمی کا توڑ نکال لیا، ویڈیو وائرل
لیگی رہنما خواجہ آصف نے گرمی کا توڑ نکال لیا، ویڈیو وائرل

  



سیالکوٹ(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف کی نہر میں نہانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سمیت ملک بھر میں شدید گرمی سے عام لوگوں سمیت سیاسی رہنمابھی پریشان ہیں ،مسلم لیگ کے پارلیمانی رہنما خواجہ آصف بھی نے گرمی دور بھگانے نہر کا رخ کرلیااور موترہ نہر میں ٹھنڈے ٹھار پانی میں سوئمنگ سے لطف اندوز ہوتے رہے ،میڈیا رپورٹس کے مطابق خواجہ آصف اچھے تیراک ہے اور انہیں سوئمنگ میں خاص مہارت ہے ،لیگی رہنما کی نہر میں نہاتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو گئی ،ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لیگی رہنمانے بغیر سیفٹی جیکٹ کے نہر میں چھلانگ لگائی جبکہ ان کے ساتھی سیفٹی جیکٹ پہن کر نہر میں کود گئے،خواجہ آصف نے نہر کے ایک کنارے سے تیرتے ہوئے دوسرے کنارے تک جاتے ہیں ۔

مزید : قومی /علاقائی /پنجاب /سیالکوٹ