گورنر خیبر پختونخوا بھی انڈے لڑانے کے شوقین مگر اناڑی نکلے، ویڈیو بھی سامنے آگئی
پشاور(ویب ڈیسک) گورنرخیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی پشتونوں کے روایتی کھیل عید پر انڈے لڑانے کے شوقین نکلے ہیں لیکن دراصل وہ اس گیم میں اچھے کھلاڑی نہیں بلکہ اناڑی نکلے اور ایک بچے سے پانچ انڈے ہار گئے ۔
تفصیلات کے مطابق شاہ فرمان اپنے شکار کے شوق کی وجہ سے کافی مشہور ہیں اور ان کے قریبی دوست انھیں ایک اچھا شکاری سمجھتے ہیںتاہم گورنر کے پی انڈے لڑانے کے کھیل میں مہارت کا مظاہرہ نہ کر سکے،ایک بچے سے پانچ انڈے ہار دیے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں گورنر شاہ فرمان اپنے آبائی علاقے بڈھ بیر پشاور میں عید کے دوسرے روز سڑک کے کنارے ایک بچے کے ساتھ انڈے لڑاتے نظر آئے اور انڈے لڑانے سے قبل ایک ایک انڈے کی سختی جانچنے کے لیے اسے اپنے دانتوں کے ساتھ ٹکراتے بھی رہے لیکن وہ ایک بھی انڈا نہ جیت سکے۔
اے آر وائے نیوز کے مطابق انڈا لڑانے کے کھیل میں ابلے انڈوں کے سرے ایک دوسرے سے ٹکرائے جاتے ہیں، جس کا انڈا ٹوٹ جاتا ہے وہ انڈا ہار جاتا ہے، جب کہ انڈے کے سرے کی سختی جانچنے کے لیے اسے دانتوں پر ہلکا مار کر دیکھا جاتا ہے۔ویڈیو دیکھئے