وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ نتھیاگلی میں عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آج اسلام آباد روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ نتھیاگلی میں عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے کے ...
وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ نتھیاگلی میں عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آج اسلام آباد روانہ ہوں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان فیملی کے ہمراہ نتھیا گلی میں عیدالفطر کی چھٹیاں گزارنے کے بعد آج واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے ۔
نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے فیملی کے ہمراہ 3روز گورنر ہاوَس نتھیاگلی میں قیام کیا اور نتھیاگلی میں عید الفطرکی چھٹیاں گزاریں،اس دوران وزیراعظم سے گورنر خیبرپختون خوا شاہ فرمان سمیت پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز گورنر ہاوَس نتھیاگلی میں نماز جمعہ ادا کی،وزیراعظم نے نتھیاگلی میں چہل قدمی کی اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا،وزیراعظم عمران خان آج نتھیاگلی سے واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔