انگلینڈ نے بڑے مارجن کے ساتھ بنگلہ دیش کو شکست دے دی

انگلینڈ نے بڑے مارجن کے ساتھ بنگلہ دیش کو شکست دے دی
انگلینڈ نے بڑے مارجن کے ساتھ بنگلہ دیش کو شکست دے دی

  



کارڈف(ڈیلی پاکستان آن لائن )ورلڈ کپ 2019کے 12ویں میچ میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو 106رنز سے شکست دے دی ۔انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر386رنز بنائے جس کے جواب میں بنگلہ دیش 48.5اوورز میں 280رنز پر ڈھیر ہو گئی ۔

تفصیل کے مطابق بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کہ درست ثابت نہ ہوا اور انگلینڈ کے اوپنر بلے باز جیسن رائے نے میچ کے آغاز میں ہی بنگلہ دیش کا بھرکس نکال دیا ۔جیسن رائے 153،بیرسٹو 51،جوئے روٹ 21،بٹلر 64،مورگن 35اور بین سٹوکس 6رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔محمد سیف الدین اور حسن میراز نے 2,2جبکہ مستفیض الرحمان اور مشرفی مرتضی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

بنگلہ دیش کے تمیم اقبال نے 19،سومیا سرکار 2،شکیب الحسن 121،مشفیق الرحیم44،محمد مٹھن0،محمد اللہ 28،مصدق حسین 26،محمد سیف الدین 5اورحسن میراز12سکور بنا کر آوٹ ہوئے ۔انگلینڈ کے بین سٹوکس نے 3،ووڈ نے 2جبکہ جوفرا آرچر ،پلنکٹ اور راشد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

مزید : کھیل


loading...