شہبازشریف کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس پیرکو ہوگا

شہبازشریف کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس پیرکو ہوگا
شہبازشریف کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس پیرکو ہوگا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے صدراور اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس پیرکو ہوگا،اجلاس ڈھائی بجے دوپہر پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوگا۔

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہبازشریف کے پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کا اجلاس پیرکو ہوگا،اجلاس ڈھائی بجے دوپہر پارلیمنٹ ہاﺅس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوگاجبکہ ن لیگ کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پیر کو پارلیمنٹ ہاﺅس میں ہوگا،شہبازشریف نے پارٹی کی اکنامک ایڈوائزری کونسل کا اجلاس 12 جون کو طلب کرلیاہے۔

ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہناہے کہ اجلاس میں ملک کی معاشی صورت حال پر تفصیلی غور ہوگا،اجلاس میں مہنگائی، بیروزگاری، افراط میں اضافےاورڈالر کی قیمت سمیت دیگر امور زیر غور آئیں گے،مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اجلاس میں بجٹ کے حوالے سے مشاورت ہوگی مختلف تجاویز مرتب کی جائیں گی،عوام دشمن بجٹ کے خلاف مزاحمت کے حوالے سے حکمت عملی تیار کی جائے گی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...