”خبردار! ذرا احتیاط کریں“ آئی سی سی نے ورلڈکپ کمنٹیٹرز کو وارننگ دیدی مگر کیوں؟

”خبردار! ذرا احتیاط کریں“ آئی سی سی نے ورلڈکپ کمنٹیٹرز کو وارننگ دیدی مگر ...
”خبردار! ذرا احتیاط کریں“ آئی سی سی نے ورلڈکپ کمنٹیٹرز کو وارننگ دیدی مگر کیوں؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

انگلینڈ (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ورلڈکپ 2019ءکے کمنٹیٹرز کو وارننگ جاری کرتے ہوئے مشاہدے میں احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے تاکہ تنقید کے معاملے پر تمام ٹیموں اور کھلاڑیوں کیساتھ مکمل انصاف کیا جا سکے۔
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آئی سی سی ویسٹ انڈیز کے سابق باﺅلر اور معروف کمنٹیٹر مائیکل ہولڈنگ کے ان الفاظ پر بہت فکرمند ہے جو انہوں نے ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کیخلاف میچ کے دوران متنازعہ فیصلوں کے باعث امپائرز کیخلاف استعمال کئے۔ انہوں نے اس میچ میں امپائرنگ کو ہولناک اور انتہائی کمزور قرار دیا تھا کیونکہ ان کی ٹیم یہ میچ صرف 5 رنز کے انتہائی کم مارجن سے ہار گئی تھی۔
اس میچ میں امپائرنگ کے فرائض سرانجام دینے والے کیوی امپائر کرس گافانی مچل سٹارک کی نو بال دیکھنے میں ناکام رہے تھے اور اسی گیند پر کرس گیل آﺅٹ ہوئے حالانکہ اسے نو بال قرار دیا جانا چاہئے تھا اور ویسٹ انڈیز کو فری ہٹ بھی ملتی۔ اس موقع پر مائیکل ہولڈنگ نے امپائرز پر تنقید کرتے ہوئے اس فیصلے کو ہولناک قرار دیا تھا۔

مزید :

کھیل -