ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس وے کے بعد سیاست سے ریٹائرہوجاؤں گا،شیخ رشید

ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس وے کے بعد سیاست سے ریٹائرہوجاؤں گا،شیخ رشید
ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس وے کے بعد سیاست سے ریٹائرہوجاؤں گا،شیخ رشید

  



لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی مخالفت میں سب چوراکٹھے ہوگئے، احتجاج اپوزیشن کا حق ہے،لیکن ان کے پاس کوئی صاف چہرہ نہیں،کچھ بھی ہوسکتا ہے لیکن نوازشریف اور آصف زرداری کی حکومت نہیں آسکتی، مولانا فضل الرحمان ڈی آئی خان میں اپنی اراضی پر نظر رکھیں،انہوں نے کہا کہ 30 جون کو وزیراعظم سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے، ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس وے کے بعد سیاست سے ریٹائرہوجاؤں گا۔

ریلوے ہیڈکوارٹر لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی سیاست مختلف ہے، شہبازشریف ابھی بھی وکٹ کے دونوں طرف کھیلنے کی سیاست کررہے ہیں،ان کا کہناتھا کہ سب سے بڑی غلطی شہبازشریف کو اپوزیشن لیڈر بنانا تھا، پبلک اکاؤنٹ کمیٹی کا نتیجہ صفر ہے،انہوں نے کہا کہ مجھے اب پتاچلاچینی مافیا سبسڈی لے گیا،وزیراعظم سے چینی مافیا سے متعلق بات کروں گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اورپوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،انہوں نے کہا کہ ریلوے نے عید پر تاریخی ایک ارب روپے کمائے ہیں،ریلوے کے پاس 5 روز کے تیل کا ذخیرہ موجود ہے،اضافی ٹرینیں چلانے کے باوجود ریلوے تاریخی خسارہ کم کرے گا،شیخ رشیدنے کہا کہ لاہور کینٹ،کوٹ لکھپت اور رائیونڈ ریلوے سٹیشن اپ گریڈ کریں گے، سٹیشنز کو اپ گریڈ کرنے کامقصد لاہور ریلوے سٹیشن پر رش کم کرنا ہے،انہوں نے کہا کہ 30 جون کو وزیراعظم سرسید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے،کوئی نئی ٹرین نہیں خریدیں،30 پرانی ٹرینوں کو بہتر کیا، ایم ایل ون اور لئی ایکسپریس وے کے بعد سیاست سے ریٹائرہوجاؤں گا۔

شیخ رشید کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس نے کراچی میں انکروچمنٹ ختم کرنے کا حکم دیا ہے،بجٹ کے بعد کراچی سرکلرریلوے چلاکر دکھاوَں گا،سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاؤں گا،شیخ رشید نے کہا کہ اسدعمر کو وزیردیکھناچاہتاتھا،عمران خان کو ایک آدمی کی سفارش کی ہے، اسدعمر کے گھر مٹھائی بھیجی پتہ چلا وہ گھر چھوڑ گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ عمران خان نے جو کیا بہتر کیاہے،عمران خان میری بات سنتے ہیں،وزیر ریلوے نے کہا کہ سیاسی سکرین پر بڑی تبدیلی نہیں دیکھ رہا،بہت سے وزیرتبدیل ہوگئے لیکن کسی کو پتہ نہیں چلا،ان کا کہناتھا کہ نمبرون سے دوستی اور دشمنی کرتاہوں،شیخ رشید نے کہا کہ آرمی چیف نے پاک بھارت کشیدگی میں اہم کردار اداکیا۔

مزید : اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لاہور