مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ خاتون نے باتھ روم سمجھ کر کھول دیا اور پھر۔ ۔ ۔

مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ خاتون نے باتھ روم ...
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ خاتون نے باتھ روم سمجھ کر کھول دیا اور پھر۔ ۔ ۔

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کا ایمرجنسی دروازہ خاتون نے باتھ روم سمجھ کر کھول دیا  تاہم دروازہ کھلتے ہی طیارے کا شوٹ کھل گیا جس کی وجہ سے خاتون مسافرطیارے سے باہر گرنے سے باہر باہر بچ گئی ۔

جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ خاتون نے گزشتہ رات مانچسٹر ایئرپورٹ پر دراصل ایمرجنسی دروازہ باتھ روم کا دروازہ سمجھ کر کھولا تھا اور اس وقت طیارہ کھڑا تھا لیکن اگر دوران پرواز دروازہ کھل جاتا تو دیگر مسافروں کی جان بھی خطرے میں پڑجاتی, یہ طیارہ اسلام آباد سے مانچسٹر پہنچا تھا  ۔ ذرائع کے مطابق بوئنگ 777 طیارے سولہ رکنی عملے کی  بجائے 10 رکنی عملہ کے ساتھ آپریٹ کیا جارہاہے اور کم کیبن کریو کی وجہ سے سیفٹی پر سمجھوتہ ہورہاہے ۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ پی آئی اے کم ازکم مطلوبہ تعداد میں آپریشن کی پالیسی پر عمل پیرا ہے ۔ 

دوسری طرف اے آروائے کے مطابق یہ واقعہ پی کے 702  پر پیش آیا اور پرواز پونے آٹھ گھنٹے تاخیر کے بعد  صبح  پانچ بجے واپس روانہ ہوئی ۔ 

مزید : بزنس